قدس كی آزادی فقط مومنين كی مدد سے ممكن ہے : مجلس اعلی شيعہ كے نائب صدر

IQNA

قدس كی آزادی فقط مومنين كی مدد سے ممكن ہے : مجلس اعلی شيعہ كے نائب صدر

سياسی و سماجی گروپ: لبنان كی مجلس اعلی شيعہ كے نائب صدر نے قدس كی آزادی كو مسلمانوں اور مومنين كی مدد كے مرہوں منت قرار ديا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شبعہ لبنان نے حزب اللہ كی ٹی وی سائٹ سے نقل كيا ہے كہ آيت اللھ " عبد الامير قبلان" نے جنوب لبنان كے شہر " حبوش" كے دينی مدرسہ سے فارغ التحصيل طلباء كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مومنين وہی لوگ ہیں جنھوں نے ۲۰۰۰ء اور ۲۰۰۶ء كی جنگ كے دوران اسرائيل كا ڈٹ كر مقابلہ كيا۔ مجلس اعلی شيعہ كے نائب صدر نے كہا كہ صیہونی وزير دفاع " ایہود باراك" لبنان كے اينٹی كرافت ميزائيل سے خوفناك ہے لہذا اس نے لبنان پر زمينی حملے كا ارادہ كيا ہے ليكن خداوند متعال كے اذن سے اسرائيل كی یہ طاقتور فوج بھی منہ كی كھائے گی كيونكہ حزب اللہ لبنان خداوند كے فضل و كرم سے حق و صداقت پر چل رہی ہے اور ہمیں چاہیے كہ اپنی وحدت كو حفظ اور تفرقہ اور تعصبات سے دوری اختيار كرتے ہوئے جہاد كریں اورلبنان كو دشمنوں كے ناپاك عزائم سے محفوظ ركھیں۔ آيت اللہ قبلان نے آخر میں جبل عامل كو علم، شجاعت اور استقامت كے لحاظ سے ايك بے مثال علاقہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ علاقہ اپنے علماء كے لحاظ سے معروف اور لبنان كے موجودہ حالات میں شہادت و استقامت اور كاميابی و عزت كے پرچم كو اس علاقے میں لہرا ئے هوئے ہے۔
286708