بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق، مجلس خبرگان كے نائب صدر آيت اللہ محمد يزدی، مذہبی اور ثقافتی امور كے وزير محمد حسين سفار ہرندی اور قائد انقلاب كے مسلح افواج كے امور میں مشير رحيم صفوی نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كی۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس ۱۶ویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے صدر محمد علی خواجہ پيری نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس پروگرام كے خصوصی مہمانوں بالخصوص آيت اللہ محمد يزدی كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اس نمائش كے بارے میں ايك مختصر رپورٹ پيش كی۔ قابل ذكر ہے كہ یہ ۱۶ویں بين الاقوامی قرآنی نمائش ۲۶ ماہ مبارك رمضان تك ہر روز تين بجے سے رات ۱۲ بجے تك مصلائے تہران میں ریے گی۔
287494