مزار شريف كے امام جمعہ نے اس ملك میں اخلاقی برائيوں كے پھيلنے كے بارے میں خبردار كيا ہے

IQNA

مزار شريف كے امام جمعہ نے اس ملك میں اخلاقی برائيوں كے پھيلنے كے بارے میں خبردار كيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: امام جمعہ مزار شريف نے اس ملك كے بعض علاقوں میں اخلاقی برائيوں كے پھيلنے كے بارے میں خبردار كيا ہے اور لوگوں اور ذمہ دار حضرات سے اس قسم كی برائيوں سے مقابلہ كرنے اور انھیں ناكام بنانے كا تقاضا كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق، مزار شريف كے امام جمعہ حجة الاسلام سيد " صدر ہاشمی" نے اس جمعہ كے خطبوں میںماہ مبارك رمضان كی فضيلت اور عظمت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جس طرح مكہ ، مدينہ اور كربلا مقدس مقامات ہين اسی طرح بعض زمانے اور اوقات مقدس ہوتے ہیں اور ماہ مبارك رمضان بھی اسی طرح ہے۔ یہ مہينہ مقدس ترين مہينہ اور زمانہ ہے اور نيكياں كسب كرنے كا بہترين وقت ہے۔ انھوں نے ماہ مبارك رمضان میں میڈيا كے ذريعے دشمن كی ثقافتی يلغار كے بارے میں كہا كہ ہم اپنے ٹی وی پروگراموں پر كنٹرول كر سكتے ہیں اور جس حد تك ممكن ہو اس مقدس مہينہےمیں اپنی اولاد كو اس قسم كے مسائل سے دور ركھیں۔ مزار شريف كے امام جمعہ نے افغانستان كے بعض علاقوں میں اخلاقی برائيوں كے پھيلنے كے بارے میں خبردار كيا اور لوگوں اور ذمہ دار حضرات سے اس قسم كے مسائل سے مقابلہ كرنے كا تقاضا كيا ہے۔
287549