بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نے " الجزيرہ نت" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ طرابلس كے مفتی شيخ " مالك الشعار" نےاس علاقے كے لوگوں كو ماہ مبارك رمضان كی آمد پر خوشخبری ديتے ہوئے تاكيد كی كہ اس شہر كے لوگ آرام و سكون اورامن و امان سے رمضان كے روزے ركھیں گے۔ شيخ الشعار نے الجزيرہ نت سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ طرابلس میں موجود امن فوج میں لبنانی سپاہيوں كے نئے گروپ كے اضافے سے اس شہر میں امن و امان كی شرح میں ۷۰ سے ۸۰ فی صد تك اضافہ ہو ا ہے كہ ماہ رمضان كی آمد سے یہ امن وامان سو فی صد تك ہو جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ كہ كچھ عرصہ سے طرابلس كے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں اور ان خراب اور پيچيدہ حالات میں اس علاقے كے سياستدانوں كی صلح و آشتی میں مدد فقط ماہ مبارك رمضان ہی كر سكتا ہے یہ وہ مہينہ ہے جس میں قتل اور خونريزی حرام ہے۔
287714