بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نے بحرين كی خبررساں ايجنسی﴿BNA ﴾ سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے مفتی شيخ " محمد رشيد راغب قبانی " نے كہا كہ ہفتہ كو ماہ مبارك رمضان كا چاند نظر نہیں آيا ہے۔ لبنان كے مفتی نے كہا كہ اتوار ۳۱ اگست كو ماہ شعبان كا آخری دن ہے اوريكم ستمبر بروز پير كو يكم ماہ مبارك رمضان ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ خداوند متعال اس ماہ مبارك میں دنيا كے تمام مسلمانوں كو آرام و سكون اور امن و امان عطا كرے۔
288091