ايران میں منگل كو يكم ماہ مبارك رمضان ہے

IQNA

ايران میں منگل كو يكم ماہ مبارك رمضان ہے

اعزازی نامہ نگار/ فاطمہ سعادتی: ايران كے صوبے خراسان كی روئت ہلال كمیٹی كے انچارج نے كہا كہ ۲ ستمبر بروز منگل كو يكم ماہ مبارك رمضان ہے۔
حجة الاسلا" ابراہيم معادی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ مشہد كے اعزازی نامہ نگار سےبات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ۲۹ ماہ شعبان كو ايران كےكسی علاقے میں چاند نظر نہیں آيا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دور بين كے ذريعے بھی چاند كا ديكھنا ممكن نہیں ہے۔ انھوں نے ۲ ستمبر بروز منگل كو يكم ماہ مبارك رمضان قرار ديتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان كے اختتام پر بھی چاند كے نظر آنے كا مسئلہ پيچيدہ ہے اور بعض ماہرين ۲۹ ماہ رمضان كو چاند كے نظر آ جانے كا احتمال ديتے ہیں۔
288033