جمہوریہ آذربائيجان میں دينی مشكلات پر ايك نظر

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان میں دينی مشكلات پر ايك نظر

سياسی و سماجی گروپ:جمہوریہ آذربائيجان كے لوگ ہر روز اسلام كی طرف مايل ہو رہے ہیں ليكن اس كے باوجود دينی اعتقادات سے صحيح آگاہ نہ ہونے كی بنا پر اس ملك میں دين مبين اسلام كی ترويج كو بہت زيادہ مشكلات كا سامنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس ملك كی سياست،لائيك كے اصولوں پر قائم ہے اور وہ دين كو سياست سے جدا سمجھتی ہے اور یہ چيز اس ملك میں دين مبين اسلام كی ترويج میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے۔ اس كے علاوہ اس ملك كے حكمران، مغرب اور عالمی صیہونزم كی حمايت كو حاصل كرنے كی غرض سے حقيقی اور شيعی اسلام كی سرگرميوں پر سختی اور عيسائيت اور انحرافی عقائد كی ترويج كے لیے حمايت كر رہے ہیں۔ اس كے علاوہ اس ملك میں پڑھے لكھے علماء اور ديندار حضرات كا نہ ہونا ، لوگوں كی دين كے بارے میں معمولی معلومات كا ہونا بھی اس ملك میں دين اسلامی كی تبليغ میں بہت بڑی ركاوٹ ہے۔ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ لوگوں كی دين كے بارے میں دقيق آگاہی نہ ہونے كی وجہ سے ، باكو كے لوگوں اور اس كے گلی كوچوں میں ماہ مبارك رمضان كے آثار بہت كم ديكھنے میں آتے ہیں اور سگریٹ پيتے ہوئے بہت سے جوان نظر آتے ہیں۔ جمہوریہ آذربائيجان كے لوگوں میں اسلامی بيداری تيزی سے پھيل رہی ہے اور اسے امريكيوں نے بھی سمجھ ليا ہے۔ لہذا انھوں نے جمہوریہ آذربائيجان كے آئندہ كے حالات كو ديكھتے ہوئے ابھی سے اسلام پسند اور اس كے جانے پہچانے افراد سے تعلقات بڑھا لیے ہیں۔ لہذا اس ملك میں تشيع كے احياء كے لیے جو فايدہ مند ترين اوربہترين كام انجام ديا جا سكتا ہے وہ یہ ہے كہ مختلف روشوں اور جالب طريقہ كار سے اس ملك كے شيعوں كو ان كے قومی اور اسلامی تشخص كی طرف متوجہ كيا جا سكے اور الحمد لللہ لوگوں اور بالخصوص جوانوں كے درميان اس چيز كو قبول كرنے كے امكانات مہيا ہیں۔ آذربائيجان كے سياسی مسائل كے تجزیہ نگار " راسم موسی بی اف" كا كہناہے كہ تھيوری كے لحاظ سے آذربائيجان میں ايك دينی پارٹی كا حكومت تك پہنچنا ممكن ہے ليكن اس دور میں یہ مسئلہ عملی جامہ پہنتے ہوئے نظر نہیں آتا اور اس مسئلے كے لیے ايك لمبا سفر طے كرنا ہو گا۔ كيونكہ الحادی عقايد، ستر سال تك آذربائيجان پر حكومت كرتے رہے ھیں اور اس ملك میں ابھی تك دينی بنيادیں كمزور ہیں ليكن ان مسائل كے باوجود آذربائيجان میں تركی كا تجربہ نہیں كيا جا سكتا۔
286145