حزب اللہ كے جوائنٹ سيكرٹری :اسرائيل كے خاتمے تك حزب اللہ پابرجا ہے

IQNA

حزب اللہ كے جوائنٹ سيكرٹری :اسرائيل كے خاتمے تك حزب اللہ پابرجا ہے

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ كے جوائنٹ سيكرٹری نے حزب اللہ كی ہر لحاظ سے تياری كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جب تك اسرائيل كا وجود ہے حزب اللہ پابرجا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نے ٹی وی چينل " المنار" سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے جوائنٹ سيكرٹری " شيخ نعيم قاسم" نے ديحيی غدار" كی قيادت میں " راہ مقاومت كی حمايت كی قومی كونسل " كی ايك كمیٹی سے ملاقات میں كہا كہ مقاومت كسی خاص گروپ سے متعلق نہیں ہے بلكہ یہ اسرائيل كے قبضے كے مقابلے میں ايك ردعمل ہے۔ حزب اللہ كے جوائنٹ سيكرٹری نے كہا كہ افغانستان ، عراق ، فلسطين، لبنان، ايران اور سوریہ میں امريكہ كے منصوبے بری طرح ناكام ہو چكے ہیں اور حزب اللہ لبنان نے اس ملك كی طاقتوں كے ساتھ مل كر غاصب اسرائيل كے خلاف ايك عظيم فتح حاصل كی هے۔
289831