مراكش سے ۱۵۰ ائمہ جماعت كی فرانس روانگی

IQNA

مراكش سے ۱۵۰ ائمہ جماعت كی فرانس روانگی

اعزازی نامہ نگار/ محمد مہدی ايزدی: ماہ مبارك رمضان كے آغاز سے ہی مراكش سے ۱۵۰ ائمہ جماعت ، فرانس روانہ ہو گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے " نسيج" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ ائمہ جماعت، نماز جماعت قائم كرنے كےعلاوہ دينی اور قرآنی كلاسوں كو بھی منعقد كریں گے۔ فرانس كی اسلام كونسل كے صدر " محمد موسوی" نے فرانس كے مسلمانوں كی ضرورت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ كچھ جوانوں كو عربی اور اسلامی ممالك میں بھيج كر ہم كوشش كر رہے ہیں كہ مسلمانوں كی كسی حد تك ضرورت كو پورا كيا جا سكے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ مراكش ہر سال دسيوں قراء ائمہ جماعت كو بعض يورپی ممالك جيسے اسپين اور فرانس میں بھيجتا ہے ليكن اس كے باوجود يورپی ممالك كے مسلمان امام جماعت كے نہ ہونے سے پريشان ہیں اور ان كی كوشش ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں اس تعداد میں اضافہ كر كے ان كی معنوی ضرورتوں كو پورا كيا جا سكے۔
291637