عيد فطر كو بين الاقومی عيد میں تبديل ہونا چاہیے: ہالينڈ كے وزير كے مشير

IQNA

عيد فطر كو بين الاقومی عيد میں تبديل ہونا چاہیے: ہالينڈ كے وزير كے مشير

اعزازی نامہ نگار/ جلال بيطرفان: ہالينڈ كے ايك وزير كے مشير نے تمام ممالك میں عيد فطر كو ايك دن اور ايك دن تعطيل كے لیے قرار ديئے جانے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دو كينكہ ہو نيزينگاہ نے ايك ٹی وی پروگرام میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہالينڈ میں ہر روز مسلمانوں كی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ چيز ملك كے لیے بہت مفيد ہے۔ ہالينڈ كی اسمبلی كے ايك ركن نے اس بات كے خلاف اظہار كرتے ہوئے كہا كہ عنقريب اس قسم كے نظريات سے مقابلہ كرنے كے لیے مجلس میں ايك بل پيش كيا جائے گا۔ ہالينڈ میں تركی كی اسلامی انجمنوں كے فیڈريشن كے صدر " قاسم الكرمير" نے كہا كہ ہالينڈ میں مسلمانوں كی آبادی تقريباً دس لاكھ افراد ہیں اور مسلمان اس ملك كی سب سے بڑی دينی اقليت ہے اور یہ كام اس ملك میں مسلمانوں كو اہميت دينے كے مترادف ہے۔
291093