بين الاقوامی سيمينار "وقف و تمدن اسلامی " میں مقالے بھيجنے كی آخری تاريخ ۷ ستمبر ہے

IQNA

بين الاقوامی سيمينار "وقف و تمدن اسلامی " میں مقالے بھيجنے كی آخری تاريخ ۷ ستمبر ہے

سماجی گروپ: بين الاقوامی سيمينار " وقف و تمدن اسلامی " میں مقالے بھيجنے كی تاريخ پہلے ۵ ستمبر اعلان ہوئی تھی ليكن اب یہ تاريخ ۷ ستمبر ہو گئی ہے۔
بين الاقوامی سيمينار " وقف و تمدن اسلامی " كے انچارج " حسن سعد آبادی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اسی سيمينار كے عہديداروں سے گفتگو كی بنا پر اور محقيقن كے ذوق و شوق كو ديكھتے ہوئے اس سيمينار كے لیے بھيجے جانے والے مقالوں كی تاريخ ۷ ستمبر بروز اتوار ہو گئی تھی۔ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر گفتگو ہوئی: وقف كيا ہے اور اس كا مقام اور احكام ، وقف كے ثقافتی پہلو، وقف كےمالی اور معاشی پہلو وقف كے حقوقی پہلو، وقف كے سياسی اور سماجی پہلو اور وقف كے تاريخی پہلو وغيرہ۔ اس سيمينار كے عہديدار نے كہا كہ شركت كرنے والے افراد اس ایڈريس lwic2008.com پر رجوع كر كے اپنے مقالے بھيج سكتے ہیں۔
290974