سعودی عرب كے مایہ ناز شيعہ عالم دين اور مفسر قرآن كو گرفتار كر ليا گيا

IQNA

سعودی عرب كے مایہ ناز شيعہ عالم دين اور مفسر قرآن كو گرفتار كر ليا گيا

اعزازی نامہ نگار/جعفر فاطمی نوش آبادی: حجة الاسلام والمسلمين شيخ " توفيق عامر" كو سعودی عرب كےشيعوں كے حقوق كے دفاع كے جرم میں گرفتار كر ليا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نے" حج" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے سعودی عرب كے مایہ ناز شيعہ عالم دين اور اس ملك میں ہيومن رائٹس كے منادی حجة الاسلام والمسلمين شيخ توفيق عامر كو شيعوں كے حقوق كے دفاع كے جرم میں رواں سال میں دو مرتبہ گرفتار كيا ہے۔ وہ مفسر قرآن، مذہبی خطيب اور سعودی عرب كی مسجد ائمہ بقيع كے امام جماعت ہیں اور اس ملك كی حكومت نے ان كے شيعوں كے حقوق كا مطالبہ كرنےپر سعودی عرب كےوزير داخلہ كے براہ راست حكم سے ان كو گرفتار كيا گيا ہے۔ سعودی عرب كی حكومت نےگزشتہ چھ سالوں سےاس ملك كےشيعوں پر بہت دباؤ ڈالا ہوا ہے اور شيعہ كی متعدد مساجد كو بند كرنے اور ان كے اداری حقوق كو پامال كر كے شيعوں كے لیے سخت حالات پيدا كر ديئے ہیں۔
292201