انڈونيشيا روزہ داروں كے موبائل میں دينی اعمال انجام دينے كی سہولت

IQNA

انڈونيشيا روزہ داروں كے موبائل میں دينی اعمال انجام دينے كی سہولت

اعزازی نامہ نگار/ محمد مہدی ايزدی: انڈونيشيا كے مسلمان اپنے كاموں كو ماہ رمضان كے ساتھ منظم كرنے كی كوشش كرتے ہیں تاكہ وہ اس مقدس مہينے میں اپنی مذہبی سرگرميوں كو انجام دے سكیں اسی بناء پر وہ ايك خاص قسم كے موبائل سے استفادہ كر تے ہیں جو ان كی اس بارے میں مدد كرتا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے روٹيرز سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا میں اسلامی وسائل اور ابزار كے بہت زيادہ خريدار ہیں بالخصوص ماہ مبارك رمضان میں ان كی خريداری میں بہت زيادہ شوق ديكھنے میں آ رہا ہے۔ اس قسم كے موبائل سے استفادہ كرنے والے افراد كو ہر روز پانچ مرتبہ فون كر كے ان كے لیےاذان لگائی جاتی ہے تاكہ وہ نماز كے وقت سے مطلع ہو سكیں۔ كيونكہ مسلمانوں كے كام كرنے والی بعض جگہوںپر اذان كے وقت سے مطلع ہونے كی سہولت نہیں ہے۔ مذہبی آڈ يوئز اور تصويروں كو ڈاون لوڈ كرنے كےلیے اس موبائل كی ايك سی ڈی بھی ہے ۔
292262