oic كے ركن ممالك كی اسمبلی يونين كےجنرل سيكرٹری كی افطار پارٹی میں ڈاكٹر لاريجانی كی شركت

IQNA

oic كے ركن ممالك كی اسمبلی يونين كےجنرل سيكرٹری كی افطار پارٹی میں ڈاكٹر لاريجانی كی شركت

سياسی گروپ: اسلامی اسمبلی كے اسپيكر نے ۷ ستمبر كو oic كے ركن ممالك كی اسمبلی يونين كےجنرل سيكرٹری محمود قليچ كی دعوت پر ان كی طرف سے دی گئی افطارپارٹی میں شركت كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اسلامی پارليمنٹ كے میڈيا گروپ اور اخبار سے نقل كيا ہے كہ علی لاريجانی نے اس يونين كے جنرل سيكرٹری سے ايك مختصر گفتگو كے دوران دنيائے اسلام كے بعض مسائل منجملہ فلسطين كے مسئلہ كو دنيائے اسلام كا مہم ترين مسئلہ قرار ديتےہوئے اميد ظاہر كی كہ اسلامی ممالك كی اسمبلی يونين ، مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت قائم كرتے ہوئے اپنے فرائض پر عمل كرے گی لاريجانی نے اسلامی پارليمنٹ كی طرف سے اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت كو مستحكم كرنے اور فلسطين كے مظلوم مسلمانوں كی زيادہ سے زيادہ حمايت كرنے میں ، اس يونين كی ہر قسم كی مدد كرنے پر زور ديا ہے۔ اس ملاقات میں اسمبلی يونين كے جنرل سيكرٹری نے اسلامی پارليمنٹ كی حمايت كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اس حمايت كے جاری رہنے كا مطالبہ كيا ہے۔
291961