بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق آلبانیہ كے مسلمان ماہ رمضان كا آغاز ہوتے ہی فضائل ماہ رمضان پر مشتمل چھوٹے چھوٹے كتابچے چھپوا كر لوگوں میں تقسيم كرتے ہیں اور ماہ مبارك رمضان كا چاند نظر آتے ہی آلبانیہ كے مختلف علاقوں سے ڈھول كی آوازیں سنائی دیٓتی ہیں۔ سحری كے ٹائم بيدار كرنے كے لیے لوگ ڈھول بجا كر گلی كوچوں میں جا كر مسلمانوں كو افطاری و سحری كے وقت سے آگاہ كرتے ہیں۔ یہ لوگ ڈھول بجاتے وقت بعض دعائیں بھی پڑھتے ہیں اور اس ماہ كے آخر میں لوگ بھی انھیں انعامات اور پيسے وغيرہ ديتے ہیں۔ آلبانیہ كے لوگوں كی اس مہينے میں سب سے اچھی عادت یہ ہے كہ مسلمان ايك دوسرے كی ملاقات كو جاتے ہیں اور دشمنياں ، دوستيوں میں تبديل ہو جاتی ہیں۔ حتی كہ اس ملك كے بعض عيسائی بھی مسلمان كے ہمراہ اس مہينے كی معنوی فضاء سے متاثر ہو كر روزے ركھتے ہیں۔ آلبانیہ كے مسلمان ماہ مبارك رمضان كی راتوں كو ، نماز تہجد ، تلاوت قرآن، اسلامی ممالك میں رونما ہونے والے واقعات كے بارے میں نشستیں منعقد كر كے مسلمانوں كی مشكلات سے آگاہ ہوتے ہیں اور اس ماہ مقدس كے آخری عشرے میں مساجد میں اعتكاف بھی بیٹھتے ہیں۔ آلبانیہ كے مسلمان ۲۷ ماہ رمضان كی رات كو شب قدر مناتے ہیں اور اس رات كو شب بيداری كرتے ہیں۔
292748