بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ " مائدہ الرحمان" نامی كيمپ شہر كی مختلف جگہوں پر نصب ہیں اور یہ سنت مصر میں سينكڑوں سال سے چلی آ رہی ہے۔ اس خبر كی بنا پر ہر گلی كوچوں ،كاروباری مراكز، گاڑيوں سے قرآن كی آواز سنائی ديتی ہے اور لوگ كام كے دوران يا قرآن سنتے ہیں يا خود تلاوت قرآن میں مشغول ہوتے ہیں۔ اسی طرح ماہ رمضان كے آخری عشرے میں بہت سے لوگ مساجد میں اعتكاف بیٹھتے ہیں اور عبادت و قرائت قرآن كے ساتھ ساتھ تعليم حاصل كرنے میں بھی مشغول رہتے ہیں۔
292605