باكو میں نئی آيات شيطانی كی اشاعت

IQNA

باكو میں نئی آيات شيطانی كی اشاعت

سياسی و سماجی گروپ: " دعوت" نامی دو ہفتہ ناموں نے اپنے آخری مجلے میں باكو میں جديد آيات شيطانی كی اشاعت كی خبر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس مجلے كے ایڈیٹر اور اسلامی پارليمنٹ میں ارومیہ كے لوگوں كے ركن " محمد عباسپور" نے كہا ہے كہ ابھی حال ہی میں جمہوریہ آذربائيجان میں باكو كی مسجد ابوبكر كے تعاون سے وہابيوں كی طرف سے آذربائيجان میں ايك كتاب نشر ہوئی ہے جس میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ اور اميرالمومنين علی ﴿ع﴾ كی شان میں گستاخی كی گئی ہے۔ جمہوریہ آذربائيجان كے مسلمانوں كے قائد " حاج علی اكرام" نے دعوت مجلے سے گفتگو میں اس قسم كی كتاب كی اشاعت پر اعتراض كيا ہے اور اسے ايك اور شيطانی آيات كا نام ديا ہے اور انھوں نے آذربائيجان كےلوگوں كيطرف سے نمائندگی كرتے ہوئے كہا كہ اس كتاب كو فورا اٹھا ليا جائے اور اس كےسركردہ افراد كو سزادی جائے كيونكہ یہ كتاب گمراھی اور ملك میں مذہبی اختلاف كا باعث ہے اكرام نے آخر میں كہا افسوس ہے كہ حكومت باكو صہيونيوں كے شيطانی افكار سے متاثر ہے اور ايك مدت سے لوگوں كے قومی اور دينی مسائل كے خلاف اقدام كر رہی ہے۔
292732