سعودی عرب كے خيراتی اداروں میں ماہ رمضان كے دوران كھانوں كی مفت تقسيم

IQNA

سعودی عرب كے خيراتی اداروں میں ماہ رمضان كے دوران كھانوں كی مفت تقسيم

اعزازی نامہ نگار/ سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: سعودی عرب كے خيراتی ادارے جو ہر سال ماہ مبارك رمضان میں روزہ داروں كو افطاری ديتے ہیں، اس سال بھی یہ ادارے اس ملك كےفقير لوگوں كو دس لاكھ كھانے دے رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " حج" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ان كھانوں میں سے تقريبا ۴ لاكھ كھانےاس ملك كی جامع مسجد میں ديئے جاتے ہیں۔ اس منصوبے كےعہديداروں نے اعلان كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں ديئے جانےوالے كھانوں میں ايسی اشياء شامل ہیں جو لوگوں كی صحت كےمطابق ہیں۔ یہ افطاری مكہ كی ۵۰ چھوٹی مساجد، مسجد جامع اور زائرين كی بسوں میں دی جاتی ہے۔ ان كھانوں كی تقسيم میں لا وارث اور فقير عورتوں سے مدد لی جاتی ہے۔
292903