كتاب ماڈرنيزم اسلامی كی امريكہ میں اشاعت

IQNA

كتاب ماڈرنيزم اسلامی كی امريكہ میں اشاعت

اعزازی نامہ نگار/ ميترا توسلی: كتاب" ماڈرنيزم اسلامی اور مدنی تصور كی تجلی" جو ماڈرن دنيا اور مسلمانوں كی سنت اور اسلامی نقطہ نظركے بارے میں ہونے والے سوالوں كے جوابات پر مشتمل ہے امريكہ میں زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آگئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " ای بی تاريسں" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كے مولف " امين ساجو" نے اس كتاب میں مندرجہ ذيل قسم كے سوالوں كے جواب دينے كی كوشش كی ہے۔ اس ماڈرن اور جديد دنيا كے نظريات سے اسلام كا برتاؤ كيسا ہے۔ آج كی متغير دنيا كے ساتھ مسلمانوں كی سنت كی كيا كيفيت ہے۔ اسی طرح اس كتاب میںدرج ذيل موضوعات پر بھی گفتگوپائی جاتی ہے۔ شہريوں كے حقوق پر اسلام كی نظر، موسيقی، لباس كا ماڈل، دينداری وغيرہ تاكہ مسلمانوں كو اسلام كی حقيقت سے آگاہ كيا جائے۔ ۳۰۰ صفحات پر مشتمل اس كتاب كی ای بی تاريس پبلشرز نے امريكہ میں اشاعت كی ہے۔
293901