بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس خيراتی ادارے كےايك عہد يدار سيد " محسن حبيبی" نے كہا ہے كہ لوگوں كی طرف سے ديئے جانے والے شرعی وجوہات كو منظم كرنے كےلیےكسی قسم كا كوئی پروگرام نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہم نے ايران میں آيت اللہ سيستانی كے دفتر اور افغانستان میں ان كے نمائندوں كے تعاون اور آيت اللہ مصباح موسوی كے زير نظر لوگوں كےشرعی وجوہات كے مصارف كو مشخص كرنے اور انھیں منظم كرنے كے لیےايك خيراتی ادارے كے قيام كے لیےاقدام كيا ہے۔ اس سے پہلےلوگ اپنے شرعی وجوہات كو ادا كرنے كے لیے تہران و عراق كے آيات عظام كے دفاتر سے ارتباط قائم كرتے تھے۔
293500