بالكان كے مركز میں " مہاجر " نامی مسجد كا افتتاح

IQNA

بالكان كے مركز میں " مہاجر " نامی مسجد كا افتتاح

ثقافتی و سماجی گروپ: صربيا كے شمال میںواقع خود مختار علاقے " وويوودينا" میںپہلے اسلامی مكان كےعنوان سے " مہاجر" نامی مسجد كی افتتاحی تقريب منعقدہوئی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے بالكان كےمیڈيا سے نقل كيا ہے كہ خود مختار علاقے وويوودينا كی مہاجر نامی پہلی مسجد كا بالكان كی معروف اسلامی انجمنوں كے سربراہوں اور اس علاقے كے مسلمانوں كی شركت سے شہر سو يوتيتسا میں افتتاح ہوا۔ روزنامہ پولیٹيكا " Politika " كی رپورٹ كے مطابق اس جديد مسجد كا افتتاح كئی سالوں بلگراد اور نووی پازار كے درميان مذہبی اختلاف كےبعد باعث بنا كہ بالكان كےمسلمانوں نےپہلی مرتبہ مفتی محمد يوسف اسپاھيچ بلگراد كی مسجد كے امام جماعت اور صربيا كے اسلامی معاشرے كے صدر معمر زو كورليچ كو ايك دوسرے كے ساتھ ديكھا۔
الو" Alo " نشریہ كی رپورٹ كے مطابق شہر سوبوتيتسا میں اس مسجد مہاجر كے افتتاح سے صربيا كےمسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كا نيا دور شروع ہو ا۔ روزنامہ " Blic " نے " پہلی مسجد میں نماز " كے موضوع پر اپنی رپورٹ میں لكھا ہے كہ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں ، مقامی عہديداروں صربيا میں مقيم ڈپلومیٹس اور صربيا كے كيتھولك اور ایڈوكس كے عہديداروں نے بھی شركت كی۔ اس روزنامہ كی رپورٹ كے مطابق اس مہاجر نامی مسجد كے مينار كی لمبائی ۱۶ میٹر ہے اور مسجد كے دو حصے ہیں پہلا حصہ مردوں اور دوسرا حصہ عورتوں كےلیے ہے مسجد كا ايك حصھ ، مردوں كوغسل و كفن دينے سے مخصوص ہے اور مسجد كے امام جماعت كا گھر بھی اسی حصے میں موجود ہے۔
295278