ڈھاكہ میںقائد انقلاب اسلامی كی دو كتابوں كا ترجمہ اور اشاعت

IQNA

ڈھاكہ میںقائد انقلاب اسلامی كی دو كتابوں كا ترجمہ اور اشاعت

اعزازی نامہ نگار/ ڈاكٹر سيد محمد رضا ہاشمی: قائد انقلاب اسلامی كی دو كتابیں " ازژفای نماز" اور " طرح كلی انديشہ اسلامی در قرآن " ڈھاكہ میں ايرانی كلچر سينٹر كے زير نظر بنگالی زبان میں ترجمہ ہو كر بنگلہ ديش كے دارالقرآن كی جانب سے زبور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آگئی ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ڈھاكہ میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ان دونوں كتابوں كا ترجمہ " مولانا محمد عيسی شا ہدی" نے كيا ہے اور اس كی تصحيح " مولانا عبدالقدوس" نے كی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی كی بنگالی زبان میںترجمہ ہونے والی فقط یہ دو ہی كتابیں نہیں بلكہ اس سےپہلے اجوبہ الاستفتاآت كا بھی بنگالی زبان میں ترجمہ ہو چكا ہے۔ اس كے علاوہ قائد انقلاب اسلامی كی ماہ رمضان كی مناسب سے تقارير پر مشتمل كتاب " دو سایہ سار رمضان" بھی عنقريب ترجمہ ہو كر منظر عام پر آ جائے گی۔
295499