بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے مفتيوں كی كونسل كے نمائندے نے كہا كہ ماسكو كی حكومت اور ناديژدا كے تعليمی اور ثقافتی فاونڈيش كے تعاون سے روس كے مفتيوں كی كونسل نے ايك ثقافتی خيراتی پروگرام كو منظم كيا ہے۔ مفتيوں كی كونسل كے نمائندے نے خبر دی ہے كہ اس پروگرام كی افتتاحی تقريب میں روس كے ارتھووكس كليا كے نمائندوں ، روس كے یہوديوں كے دينی معاشرے كے ادارے ، ماسكو كی حكومت يونين كےامور میں روسی پارليمنٹ كی كمیٹی، دينی اور سماجی ادارے، سياسی پارٹيوں اور اسلامی ممالك كے نمائندے اور سفرا شركت كریں گے۔ اس رمضان كيمپ میں ماہ رمضان كی مناسبت سے ثقافتی پروگرام ، فلم ، كنسرٹ اور مشرقی كھانوں اور مقابلوں كی نمائش كی جائے گی۔
296439