بحرين پارليمنٹ كے اراكين كی علمائے شيعہ كے خلاف پروپيگنڈوں پر شديد نكتہ چينی

IQNA

بحرين پارليمنٹ كے اراكين كی علمائے شيعہ كے خلاف پروپيگنڈوں پر شديد نكتہ چينی

اعزازی نامہ نگار/ جلال بيطرفان: علمائے شيعہ كی اسلامی كونسل كے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمين " شيخ عيسی قاسم" كی برطرفی كی خبر كے نشر ہونےپر اس ملك كے عہديداروں نے غم و غصہ كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے ايك انٹرنیٹ چينل اور مقامی روزنامہ میں بحرين كی شيعہ علماء كی اسلامی كونسل كے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمين " شيخ عيسی قاسم" كی اس كونسل كی سربراہی سے برطرفی كی خبر كو بحرين كی پارليمنٹ نے جھوٹ قرار ديا ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ علمائے شيعہ كی اسلامی كونسل میں مزيد بہتری لانے اور بعض تبديليوں كی وجہ سے اس كونسل كے اراكين نے انتخابات منعقد كرنے كا ارادہ كيا ہے تاكہ نئے اراكين كا انتخاب كيا جا سكے ليكن یہ تبديلياں صدارت اور نائب صدر كو شامل نہں ہیں اور شيخ عيسی قاسم حسب سابق اس كونسل كے سربراہ رہیں گے۔
296315