كينيا میں ايران كے سابقہ ثقافتی ڈائريكٹر:دنيا كے مسلمان اسلامی جمہوریہ ايران كے موقف كی حمايت كرتے ہیں

IQNA

كينيا میں ايران كے سابقہ ثقافتی ڈائريكٹر:دنيا كے مسلمان اسلامی جمہوریہ ايران كے موقف كی حمايت كرتے ہیں

اعزازی نامہ نگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: كينيا كے مسلمان ، اسلامی جمہوریہ ايران، قائد انقلاب اور بالخصوص ايرانی صدر كی شجاعت پر مبنی موقف كی حمايت اور تائيد كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے حج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر سينٹر كے سابقہ ڈائريكٹر نے مكہ مكرمہ میں كہا ہے كہ آفريقی ممالك كے مسلمان بالخصوص كينيا كے مسلمان اگرچہ اقليت میں ہیں ليكن اسلامی جمہوریہ ايران كے بارے میں ان كے عجيب و غريب تاثرات ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آفريقہ كے مسلمان، اسلامی جمہوریہ ايران كی موجوديت كو اپنی عزت قرار ديتے ہیں اور ايران كےمختلف اقدام كی منجمہ ایٹمی توانائی كی حمايت كرتے ہیں۔ سابق ڈائريكٹر كے مطابق، كينيا كی يونيورسٹيوں كے افراد بھی اسلامی جمہوریہ كو قوی حكومت جانتے ہیں اور ان كا عقيدہ ہے كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ نے جو راستہ ديا ہے اسی وجہ سے ايران آج كامياب نظر آرہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ كينيا كےمسلمان اس بات كا علم ركھتے ہوئے كہ اس دور میں كونسی حكومت ہے جو استكبار كے مقابلے میں كھڑی ہے، ہم سے تقاضا كرتے تھے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كو اس ملك میں اہم كردار ادا كرنا چاہیے اور یہ آفريقہ كا اہم ترين ملك ہے جو مشرق میں واقع ہے۔ انھوں نے كينيا كی آبادی ۶ كروڑ تك بتائی ہے اور كہا ہے كہ اس ملك كی ۳۰ فی صد سے زائد آبادی مسلمان ہے۔
296628