امريكہ كے ہيوسٹن ميوزيم میں اسلامی فنون كےشعبے كی تاسيس

IQNA

امريكہ كے ہيوسٹن ميوزيم میں اسلامی فنون كےشعبے كی تاسيس

اعزازی نامہ نگار/ابراہيم كرمی: امريكہ خوبصورت فنون كے ميوزيم ہيوسٹن نے آئندہ پانچ سالوں میں كافی مقدار تك بجٹ فراہم كركے اسلامی فنون كے شعبے كا افتتاح كا عندیہ ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے آيسوسی اٹیڈ پريس سےنقل كيا ہے كہ امريكی رياست تگزاس كےخوبصورت فنون كےميوزيم نے اسلامی فنون كےشعبے كے افتتاح كے لیے ۳۶ لاكھ ڈالر فراہم كیے ہیں۔ اس ميوزيم كا ارادہ ہے كہ آئندہ پانچ سالوں میں كافی مقدار تك بجٹ فراہم كر كے اسے اسلامی فنون كے لیے مختص كر دے ابھی تك اس ميوزيم كو ۵۰۰ سالہ عثمان وال پينٹنگ اور خطاطی كےسائن بورڈ اس اسلامی شعبے كے لیے ہدیہ كے طور پر ديئےگئے ہیں۔
297275