بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حج سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ نماز عيد فطر كمیٹی كےانچارج " محمد عيديان" نے۲۲ ستمبر كو مصلی تہران میں ايك خبر میں كہا ہے كہ نمازيوں كی آمدورفت گاڑيوں كی پاركنگ اور ديگر امن و امان اور ثقافتی و سماجی امور كی سہوليات فراہم كرنے كے لیے اقدامات كیے جا رہے ہیں انھوں نے بعض مساجد ، چوكوں، تہران كی بڑی شاہراہوں سے نمازيوں كو مصلی تہران میں منتقل كرنے كے لیے ۲۵۰۰ بسوں كی فراہمی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ میٹرو بھی مفت ، نمازيوں كو منتقل كرے گی۔ عيديان نے كہا كہ ذاتی گاڑيوں كےلیے بھی ۵ پاركنگوں كا انتظام كيا ہے جو مصلی كے شمال میں واقع ہیں۔ عيديان نے مزيد كہا كہ تقريبا ۲۶۰ بسیں مصلی كے شمال مغرب اور تقريبا ۳۶۰ بسیں جنوب مشرق سے نمازيوں كو مصلی تہران كی طرف لے كر آئیں گی۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ نماز عيد سعيد فطر كو بہتر سے بہتر منعقد كرنے كے لیے تمام لوگ اپنے مفيد مشوروں سے آگاہ كر سكتےہیں۔ اور اس كے لیے ایڈريس یہ ہے۔ www.fetrnews.ir
298069