عالمی يوم القدس كی مناسبت سے حوزہ علمیہ قم كی جامعہ مدرسين كا بيانیہ

IQNA

عالمی يوم القدس كی مناسبت سے حوزہ علمیہ قم كی جامعہ مدرسين كا بيانیہ

سياسی و سماجی گروپ: جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے عالمی يوم القدس كی مناسبت سےاپنے ايك بيانیے میں ايرانی عوام كو قدس كے دن كےمظاہرے میں شركت كی دعوت دی ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ ساٹھ سال سے زائد عرصے سے ، فلسطين ظلم و ستم كی چكی میں پس رہا ہے اور غاصب صیہونی حكومت نے اپنے ظلم و ستم كو پہلے سے زيادہ تيز كر ديا ہے۔ اور ہيومن رائٹس كے باطل اور بیہودہ دعويدار كے یہ جھوٹے باطل دعوے پہلے سے زيادہ آشكار ہوئےہیں۔ اگر كل تك كچھ سادہ لوح اور كم عقل لوگ خوف اور خوش فہمی كی بنا پر اس ظالم حكومت كے ساتھ صلح كو برقرار كرنے كی سوچتے تھے تو آج یہ گمان ، مايوسی میںتبديل ہو چكے ہیں اور سرزمين كے ايك انچ تك كےحصول كےلیے، مفاومت اورپائيداری كا انديشہ ، پہلے سے زيادہ پھيلا ہوا ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اس پدر اور غاصب حكومت كے شكست نا پذير ہونے كے خيالی افسانے كو لبنان ، سوریہ اور فلسطين كے فہيم اور دليروں كی مقاومت نے باطل قرار دے ديا ہے۔ اور اس سرزمين كو اسرائيل كے قبضے سے نجات دلانے كا واحد راستہ مقاوت اور استقامت ہے اس بيانیے كے آخر میںجامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے امام راحل كی دعوت پر لبيك كہتے ہوئے ايرانی غيور عوام كو اس عظيم مظاہرے میںشركت كی دعوت دی ہے ۔
299268