بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق، حوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات اسلامی كے دينی سوالات كےجوابات دينےوالے قومی مركز كےانچارج نے كہاكہ دينی مدارس اور حوزوی مراكز كے عہديداروں كو چاہیے كہ وہ جوابات كے مراكز كو اور كيفيت اور مقدار كےلحاظ سےوسعت دیں۔ انھون نے دينی سوالات كے جوابات كے قومی مركز كی طرف لوگوں كے بے پناہ رحجان كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اگرچہ اس مركز كی سرگرميوں كو ايك سال نہیں ہوا ليكن لوگوںاور سوال كرنےوالوں نے اس مركز كی طرف بہت زيادہ رجوع كيا ہے۔ حجتہ الاسلام ديبا نےاس بات پر زور ديا كہ جوابات كے مراكز كو ہر لحاظ سےوسعت دينی چاہیے۔ اور حوزوی ماہرين كو اس بارے میں اپنے جديد ترين اور تازہ ترين جوابات دينے چاہيیں۔
299184