عراق كے سابق وزير اعظم نے سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے مختلف حصوں كا دورہ كرتے ہوئے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اسٹال كا وزٹ كيا اور نزديك سے اس خبررساں ايجنسی كی سرگرميوں سے آگاہ ہوئے۔ ابراہيم الجعفری نے ايكنا كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے يوم القدس اور مسئلہ فلسطين كو عالم اسلام كا ايك اہم ترين مسئلہ قرار ديا اور كہا كہ قدس شريف ايك ايسا مسئلہ ہے جو تمام مسلمانوں اور دنيا كے تمام لوگوں سے مربوط ہے اور یہ ايك انسانی مسئلہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی امام خمينی ﴿رح﴾ نے اس مقدس دن كی بنياد ركھی اور انھوں نے انسانی لحاظ سےايك خوبصورت چيز چھوڑ ی ہے۔ جعفری نے كہا كہ میں تمام اسلامی ممالك سے تقاضا كرتا ہوں كہ وہ اسلامی جمہوریہ ايران كی اس حركت كا ساتھ اور اس مبارك دن كو زندہ ركھیں۔
299715