بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے صدارتی سائیٹ كے حوالے سے نقل كياہے اسلامی جمہوریہ ايرن كے صدر محمود احمدی نژاد نے oic كےسيكرٹری جنرل احسان الدين كمال اوغلو سے ۲۵ ستمبر بروز جمعرات كی عصر كو نيويارك میںملاقات كے دوران عالم اسلام كی مشكلات پر تبادلہ خيال كيا اور اسلامی ممالك كے درمياں روابط كو مستحكم كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔ احمدی نژاد نے واضح كياكہ اسلامی ممالك كو متحد كرنے كے لیے جتنا جلدی ہو سكے پروگرامنگ كریں اور یہ مسئلہ دنيا كےلیے مثبت ثابت ہو سكتا ہے۔ ايران صدر نے ایٹمی موضوع پر بڑی طاقتوں كے دباؤ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دشمن ہمیں نقصان پہنچانے كی قدرت نہیں ركھتے اگرچہ ممكن ہے كہ وہ يك طرفه اقتصادی پابندياں لگاتے رہیں ليكن یہ ايران كی ترقی میں ركاوٹ نہیں ڈال سكتیں۔ oic كے سيكرٹری جنرل نے بھی اس ملاقات میں كہا كہ اگر مسلمان ايك دوسرے سے متحد نہ ہوئےتو آئندہ انھیں بہت زيادہ مشكلات كا سامنا كرنا پڑے گا۔ انھوں نے ايران كی ایٹمی پروگرام كی حمايت كرتے ہوئے كہا كہ میں آئی اے ای سے كے ايرانی ایٹمی پروگرام كے بارے میں دوغلی پاليسی پر حيران ہوں۔
299784