اسلامی علوم كے ڈيجیٹل ريسرچ سنٹر كی پروڈكشنز كی دبئی روانگی

IQNA

اسلامی علوم كے ڈيجیٹل ريسرچ سنٹر كی پروڈكشنز كی دبئی روانگی

اعزازی نامہ نگار/اكبر پوستچيان: دبئی میں سولہویں بين الاقوامی جی ٹكس ۲۰۰۸ نمائش كے انعقاد كےساتھ ہی علوم اسلامی كے ڈيجیٹل ريسرچ سنٹر كی پروڈكشنز كو اس نمائش كے ايرانی اسٹال میں پيش كرنے كےلیے دبئی روانہ ہو گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق علوم اسلامی كے ڈيجیٹل ريسرچ سنٹر كے تعلقات كے انچارج " غلام رضا رحمانی" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہاكہ علوم اسلامی كا ڈيجیٹل ريسرچ سنٹر گزشتہ ۱۵ سالوں كی طرح اس سال بھی اپنی جديد ترين پروڈكشنز ٹيكنالوجی اور اطلاعات كی اس دنيا میں دوسرے تمام كامپيوٹر انسٹیٹيوٹز اور كمپنی كے شانہ بشانہ سافٹ ويئرز كو پيش كر رہا ہے۔ رحمانی نے مزيد كہا كہ یہ ريسرچ سنٹر اس ۲۰۰ جی ٹكس نمائش میں اپنی تين زبانوں اور ايك زبان پر مشتمل تمام سافٹ ويئرز كو پيش كر رہا ہے۔ رحمانی نے امارات میں ريسرچ سنٹر كےماہرين كی اس نمائش میں شركت كے علاوہ مصروفيات كو بيان كرتے ھوئےكہا كہ سافٹ ويئرز كی تعليم اور تعارف كےلیے خصوصی كيمپ، دبئی، شارجہ اورابو ظہبی میں لگائے جائیں گے اور ايرانی سكولوں سے ملاقات وغيرہ بھی اس سفر كےپروگراموں میں شامل ہے۔ رحمانی نے آخر میں كہا كہ اس نمائش كا افتتاح۱۸ اكتوبر كو ہو گا۔
300549