باكو میں نبی اكرم ﴿ص﴾ كی توہين پر مشتمل مجلے نے نئے سرے سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے

IQNA

باكو میں نبی اكرم ﴿ص﴾ كی توہين پر مشتمل مجلے نے نئے سرے سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے

اعزازی نامہ نگار/حسين جعفری: مجلہ " صنعت قزتی باكو" كہ جس پر نبی اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز مطالب نقل كرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی اس نے دوبارہ اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے باكو میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ،جمہوریہ آذربائيجان كی نيوز ايجنسيوں نے ۲ اكتوبر كو اس مجلے كے نئے شمارے كی اشاعت كی خبر دی ہے۔ یہ مجلہ دو ہفتوں میں ايك مرتبہ نشر ہوتا ہے اور ۲۰۰۶ء میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے بارے میں توہين آميز مطالب تحرير كرنے كی وجہ سے اس پر پابندی لگادی گئی تھی۔ جمہوریہ آذربائيجان اور ايران كے آذری علاقوں كے لوگوں كے اعتراضات كی وجہ سے جمہوریہ آذربائيجان كی عدالت نے اس مقالے كے رائٹر " رافيق تقی" اور اس مجلے كے ایڈیٹر " سامير صداقت اوغلو" كو بالترتيب ۴ اور ۳ سال قيد كی سزا سنائی تھی ۔ ليكن كچھ مہينوں كے بعد آذربائيجان كے صدر كے حكم سے انھیں رہا كر ديا گيا تھا۔ قابل ذكر ہے كہ مرحوم آيت اللہ فاضل لنكرانی نے اس مقالے كے رائٹر كو مرتد قرار ديا تھا۔ اور مسلمانوں سے مطالبہ كيا تھا كہ جس طرح بھی ممكن ہو اسے قتل كر دیں۔
301545