ايران كے شہر كرج میں نگارش قرآن سيمينار كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر كرج میں نگارش قرآن سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/جمشيد جماليان: عيد سعيد فطر كی مناسبت سے كرج میں نگارش قرآن سيمينار منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كرج میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار مسجد الجواد كے رضا كاروں كی كوششوں سے اور شہر كرج كے خطاطوں كی انجمن كے كثير تعداد میں اساتذہ كے تعاون سے عيد سعيد فطر كی مناسبت سے منعقد ہوا۔ اس سيمينار میں خطاط ہنر مندوں نے سورہ مباركہ بقرہ كی كچھ آيات پر مشتمل صبح سے ليكر عصر تك ﴿۱۱ بجے سے ۵ بجے تك﴾ اپنے خوبصورت خط میں خطاطی كے جوہر دكھائے۔ شہر كرج كے خطاطوں كی انجمن كے تعليمی شعبے كے عہديدار " غلامی" نے اس قسم كے سيمينار كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار قرآنی اور فنی معاشرے كو ايك دوسرے كے قريب لانے كے لیے منعقد كيا گيا ہے۔
302153