بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " انٹرنيشنل ہرالدتريبيون " سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سامرا میں ايك بہت قديمی مسجد ہے جو نویں صدی ہجری سے چلی آ رہی ہے۔ اور اس كا نام مسجد مالویہ ہے۔ اس قديمی مسجد كے مينار امريكی فوجيوں اور بعض شدت پسند گروہوں كی گولہ باری سے منھدم ہو گئے ہیں او رجب بھی شيعہ اس مسجد كے ميناروں كی مرمت كرنا چاہتے ہیں تو مختلف ركاوٹیں ايجاد كر كے اسے مرمت نہیں كرنے ديا جا رہا۔ اسی طرح مقدس شہر سامرامیں مسجد امام حسن عسكری ﴿ع﴾ كی مرمت نہیں ہوئی ہے اور اس شہر كے شيعہ اس بات پر ناخوش ہیں اور امريكی افواج اس مقدس مكان كی مرمت نہیں كرنے دے رہیں۔
302544