ايران كےشہر قم میں" صلح ،انسانی حقوق اور دين" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ايران كےشہر قم میں" صلح ،انسانی حقوق اور دين" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

فكر ونظر گروپ: اپريل ۲۰۰۹ء كو قم كی مفيد يونيورسٹی كی جانب سے " صلح ، ہيومن رائٹس اور دين" كےموضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔

" صلح ہيومن رائٹس اور دين " سيمينار كے عہديدار " ہدايت يوسفی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ مفيد يونيورسٹی كےہيومن رائٹس كا مركز مطالعات ہر دوسال میں ايك مرتبہ پوری دنيا كے ہيومن رائٹس سے وابستہ دانشوروں اور متفكرين كی شركت سے ہيومن رائٹس اور دينی تعليمات كے باہمی تعلق كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كرتا ہے ۔ انھوں نے كہا كہ اس بارے میں آخری سيمينار " حقوق بشر اور دين" كےموضوع پر تھا جو ۲۰۰۶ء كو لوينسيف كی شركت سے دو دن مفيد يونيورسٹی میں منعقد ہوا تھا۔ اسی سيمينار كے انچارج نے مزيد كہا كہ ابھی تك ،امريكہ، سوئزرلينڈ، برطانیہ، ارنٹائين، سعودی عرب، پاكستان اور تيونس جيسےممالك سے چاليس مقالے پہنچ چكے ہیں۔يوسفی نے آخر میں كہا كہ ان مقالوں كی آخری تاريخ یہی اكتوبر كا مہينہ ہے اور ان مقالوں كےموضوعات مندرجہ ذيل ہیں۔ ہيومن رائٹس اور صلح كا باہمی تعلق " اديان اور صلح" ،صلح، عدل اور ڈيموكريسی، صلح، خواتين اور بچے، صلح، آفات اور دھمكياں''
302521