حجت الاسلام دعوتی: قرضاوی كے بيانات ، وہابيوں كی قديمی سياست كا تسلسل ہیں

IQNA

حجت الاسلام دعوتی: قرضاوی كے بيانات ، وہابيوں كی قديمی سياست كا تسلسل ہیں

سياسی گروپ: قرضاوی ايسے حالات میں شيعوں پر تحريف قرآن كا الزام اور دوسری دسيوں تہمتیں لگا رہا ہے كہ جب اسلامی ممالك اور ابھی حال ہی میں پاكستان كی سرزمين پر امريكی حملے ہو رہے ہیں اور ان كے یہ بيانات شيعہ اور سنی بھائيوں كےدرميان آتش جنگ تو بھڑكانے كا كام كر رہے ہیں اور یہ وہابيوں كی پرانی سياست كا تسلسل ہے۔
دينی محقق حجت الاسلام والمسلمين ابوالفتح دعوتی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے يوسف قرضاوی كی حالیہ شيعوں پر تہمتوں كے بارے میں كہاكہ قرضاوی كےبيانات سب سے زيادہ اہل سنت كے لیے نقصان دہ ہیں كيونكہ اس وقت پوری دنيا كے جوان ، اہل سنت كےعلماء اور مفتيوں كے بارے میں پريشان ہیں اور وہ اپنے آپ سے سوال كرتے ہیں كہ عرب حكومتوں میں ہونے والے اتنے مظالم كے مقابلے میں كيونكر یہ علماء اور فقہاء خاموش تماشائی بنے بیھٹے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان ممالك میں اسلام كے نمبر ۱ دشمن امريكہ كے ٹھكانے موجود ہیں ليكن اہل سنت كے علماء اعتراض نہیں كرتے۔ اس دينی محقق نے كہا كہ آقای قرضاوی كےبيانات ايسے حالات میں سامنے آ رہے ہیں كہ جب اسلامی ممالك اور حالیہ پاكستان كی سرزمين پر امريكہ حملے كر رہا ہے اور یہ بيانات ، اہل سنت اور شيعوں كے درميان بھڑكانے كے لیےجلتی پر تيل كا كام ديتے ہیں۔ دعوتی نےمزيد كہا كہ اگر جناب قرضاوی كا بڑا بیٹا والد كےطريقہ كار پراعتراض كرتا ہے اور ناپيد ہو جاتا ہے اور پھر وہ اپنی تمام تر توجہ شيعہ قائدين جيسے سيد حسن نصراللہ كی طرف مركوز كرتا ہے تو یہ خبر اس بات كی نشاندہی كرتی ہے كہ اہل سنت كے جوانوں میں ايك بيداری پائی جاتی ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرضاوی كے فتووں اور الازہر كے علماء كی خاموشی سے قطعا اہل سنت پر منفی اثرات مترتب ہوں گے اور وہ مجبورا ايسے مفتيوں كو عرب حكام اور سربراہوں كے جرم میں شريك قرار دیں گے۔
302921