بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ، آيت اللہ نوری ہمدانی نے ۵ اكتوبر بروز اتوار كو دينی اعتراضات كے جواب دينے والے دفتر كے بعض عہديداروں سے ملاقات میں شيعوں كے اعتقادات اور نظريات پر ہونے والے اعتراضات كے جوابات دينے كو ايك مقدس اور مہم امر قرار ديتے ہوئے كا كہ حوزہ علمیہ قم سے ہماری توقع ہے كہ دشمنوں كے اعتراضات كے مقابلے میں ضروری اقدامات كریں۔ انھوں نے دشمنوں كے اعتراضات كا مقابلہ كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہم سب كو چاہیے كہ دشمنوں كی ثقافتی يلغار كے مقابلے كے دفاع كےلیے تيار رہیں اور جہاد كی ثقافت كو رائج كریں اس مرجع تقليد نے مزيد كہا كہ دشمن توہين آميز فلموں كے ذريعے اسلام پر اعتراضات كر رہا ہے۔ اور اس مسئلہ نے ہماری ذمہ داری میں اضافہ كر ديا ہے۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ صدائے اسلام كو پوری دنيا میں پہنچنا چاہیے اور سب انسانوں كو مكتب اہل بيت عصمت و طہارت ﴿ع﴾ كے اعلی دستورات سے آگاہ كرنا چاہیے۔ انھوں نے سعودی عرب میں وہابيوں كی وسيع پيمانے پر سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہابی جہاد كو ايك قسم كی دہشتگردی قرار ديتے ہیں اور دنيا میں موجود مشكلات كی مسلمانوں كی طرف نسبت ديتےہیں۔ انھوں نے آخر میں وہابيوں كےان اقدامات سے منظم طور پر مقابلہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
303264