بغداد میں عنقريب پل الائمہ كھل رہی ہے

IQNA

بغداد میں عنقريب پل الائمہ كھل رہی ہے

اعزازی نامہ نگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: عراق كی وزارت داخلہ نے اعلان كيا ہے كہ اگست ۲۰۰۵ء كو ۹۶۹ شيعہ زائرين كی شہادت كے بعد بند كر دی جانے والی بغداد كی پل الائمہ كو چند روز تك دوبارہ كھول ديا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كےاعزازی نامہ نگار نےحج سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كی وزارت داخلہ كے ترجمان جنرل " عبدالكريم خلف " نے اس خبر كو بيان كرتے ہوئے كہاكہ بغداد كے فوجی گورنر نے بغداد كےاس پل الائمہ كو دوبارہ كھولے جانے كی خبر دی ہے اور چند دن میں اس كی ركاوٹیں ختم ہو جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ كہ دجلہ پر واقع اس پل كے دوبارہ كھلنے سے بغداد كے محلے كے لوگ دوبارہ ايك دوسرے كی طرف آمدورفت كر سكیں گے۔ قابل ذكر ہے كہ یہ پل الائمہ شيعہ نشين محلہ كاظمیہ كو سنی نشين محلہ اعظمیہ سے ملاتی ہے۔
302864