حجت الاسلام اسكندی:علمائے تشيع كو چاہئیے كہ وہ عالم اسلام میں اتحاد ووحدت كو فروغ دیں

IQNA

حجت الاسلام اسكندی:علمائے تشيع كو چاہئیے كہ وہ عالم اسلام میں اتحاد ووحدت كو فروغ دیں

سياسی گروپ: علمائے تشيع كو چاہیے كہ ملك اور عالم اسلام میں اتحاد و وحدت كو فروغ دیں اور اختلافات ايجاد كرنے والے عالمی استكبار كی اميدوں پر پانی پھير دیں۔
حوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات كےتبليغی اور ثقافتی معاون حجت الاسلام والمسلمين رضا اسكندری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے مسلمان علماء كی عالمی يونين كے سربراہ " يوسف القرضاوی" كی جانب سے شيعوں پر لگائی جانے والی تہمتوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس حركت كی پشت پر اسلام كے دشمن بالخصوص امريكہ اور اسرائيل كے ہاتھ ہیں۔ انھوں نے كہا كہ امريكہ اور اسرائيل اور يورپ اس قسم كےكاموں میں عرصہ دراز سےمشغول ہیں اور ان كی كوشش ہے كہ عالم اسلام پر قابض ہو جائیں اسی بنا پر انھوں نے مسلمانوں كی صفوں میں اختلافات ڈال كر اس راستے سے مسلمانوں كے وسائل كو استعمال كرنا چاہتے ہیں۔ حجت الاسلام اسكندری نے مزيد كہا كہ يورپين مختلف فرقوں جيسےوہابيت كی بنياد ركھ كر اپنے ناپاك عزائم كو حاصل كرنا چاہتے ہیں جيسا كہ جب ساتویں صدی ہجری میں تفكر وہابيت بيان ہوا تو خود علمائے اہل سنت نے ا سكے خلاف قيام كيا ليكن ان آخری صديوں میں اس تفكر كی دوبارہ سعودی عرب كے ذريعے پشت پناہی كی گئی۔ اسكندری نے كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد عالم اسلام میں ايك تازہ روح پيدا ہو گئی ہے اور ايك بہت بڑی تبديلی آئی ہے اور اس كاميابی اور نئی زندگی سے امريكہ ، اسرائيل اور استكباری طاقتوں كےمفادات كو خطرہ لاحق ہوا تو انھوں نے مختلف طريقوں سے مسلمانوں میں اختلافات كو ہوا دينے كی كوششیں شروع كر دیں۔ انھوں نے قرضاوی كے اس اقدام كو اسی ہدف كا تسلسل قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان كی كوشش ہے كہ وہ مسلمانوں كےاندر گھس كر ان میں خرابی اور چھوٹے چھوٹے مسائل كو بڑا كر كے پيش كریں اور ان مسائل كے ذريعے مسلمانوں كے اندر اختلافات پيدا كریں۔ حوزہ علمیہ قم كےدفتر تبليغات كے تبليغی اور ثقافتی معاون نے كہا كہ عالم اسلام كے علمائے اور دانشوروں كی عقلمندی سے مسلمانوں كو وحدت اسلامی كی طرف لے جايا جا سكتا ہے۔ انھوں نے علمائے تشيع كی دو اہم ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ علمائے تشيع كو چاہیے كہ وہ ملك اور عالم میں اتحاد و وحدت كے لیے كام كریں اور دشمن كی سازشوں كو ناكام بنانے كے لیےكوششیں كریں اور ايسا ماحول پيدا كریں كہ مسلمان اس قسم كےموضوعات پر حكمت اور بردباری سےغور و فكر كریں۔
302308