بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے آسٹريا كے مجلے اسٹندرڈ كی سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان قبروں كی تختيوں كےٹوٹنے اور لكٹری كے سائن بورڈ كے خراب كرنے كی وجہ سے بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے۔ اس انٹرنیٹ سائیٹ نے تراون كی پوليس سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ یہ خبر سوموار كو نشر ہوئی ہے اس شہر لنيز كی مسلمانوں كی انجمن نے احتمال ديا ہے كہ شدت پسند دائیں بازورں كی جماعتوں نے یہ كام كيا ہو۔ اس رپورٹ كے مطابق ، قبرستان پر حملہ كے بعد حملہ كرنے والوں نے سياہ رنگ سے قبروں كو مخدوش كر ديا ہے اور پوليس اس وقت اس موضوع كے بارے میں تحقيق اور بے حرمتی كرنےوالوں كو تلاش كر رہی ہے۔ لنيز كے مسلمانوں كی انجمن نے ياد دلايا ہے كہ قبروں كی تختيوں پر درج كلمات سے پتہ چلتا ہے كہ صیہونی گروپ اس كا ذمہ دار ہے۔
۳۰۳۲۶۷