بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے امام رضا ﴿ع﴾ كے چھٹے فنی و ثقافتی فيسٹيول كی نيوز كمیٹی سے نقل كياہے كہ شعر رضوی كے بين الاقوامی فيسٹيول كے مركزی دفتر كےانچارج " بھر علی محمودی" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ یہ فيسٹيول تركی او آذريائيجان زبانوں میں بھی منعقد ہو رہا ہے۔ محمودی نےمزيد كہاكہ اس فيسٹيول كےلیے، اشتہارات، بروشر كے زريعے مختلف اداروں كو اطلاح دے دی گئی ہے۔ اور دوسرے ممالك میں ايرانی كلچر ہاوسز كے تعاون سے اطلاع كا كام جار ی ہے۔ انھوں نے كہاكہ اس فيسٹيول كےساتھ ساتھ حرم امام رضا ﴿ع﴾ كےموضوع پر ايك تصريری نمائش بھی لگائی جائے گی انھوں نے آخر میں كہا كہ یہ فيسٹيول ملك كے مایہ ناز شعراء اور اساتذہ كی شركت سے ۵ اور ۶ نومبر كو صوبہ مغربی آذربائيجان میں منعقد ہو گا۔
۳۰۳۳۹۴