پاكستان كےلوگوں نے امام رضا ﴿ع﴾ فنی اور ثقافتی فيسٹيول كا شاندار استقبال كيا ہے

IQNA

پاكستان كےلوگوں نے امام رضا ﴿ع﴾ فنی اور ثقافتی فيسٹيول كا شاندار استقبال كيا ہے

اعزازی نامہ نگار/سيد جعفرفاطمی نوش آبادی: پاكستان میں امام رضا ﴿ع﴾ فنی اور ثقافتی فيسٹيول میں اس ملك كے ہنر مندوں اور لوگوں كی بہت زيادہ شركت ديكھنے میں آئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے امام رضا ﴿ع﴾ فنی اور ثقافتی چٹھے فيسٹيول كی خبر كمیٹی سے نقل كيا ہے كہ لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر ہاوس كے ڈائريكٹر "عبدالرضا عباسی" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ شعر، سفر نامہ اور آپ بيتی نويسی میں سيرت اور معارف رضوی كے موضوع پر منعقد ہونے والا امام رضا﴿ع﴾ فنی اور ثقافتی فيسٹيول ، پاكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچر ہاوسز كی كوششوں سے منعقد ہوا ہے۔ انھوں نے شہر لاہور كے مذہبی اور ثقافتی مقام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ لاہور پاكستان كا مذہبی اور ثقافتی دارالحكومت شمار ہوتا ہے۔ اور شيعہ واہل سنت كےاكثر دينی مدارس اور پاكستان كی بڑی بڑی يونيورسٹياں اسی شہر میں واقع ہیں لہذا اسی مقام كی وجہ سے پاكستان میں امام رضا ﴿ع﴾ فيسٹيول كی ذمہ داری لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر ہاوس كے سپرد كی گئی ہے۔ عباسی نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول كی سرگرميوں كی وضاحت كےلیے مختلف اخبارات میں اشتہارات دے ديئے ہیں اور انھوں نے اس فيسٹيول میں شركت كی شرائط كے بارے میں كہا كہ شعر كے حصے میں شركت كرنےوالوں كی عمر ۱۷ سال سے زيادہ ہونی چاہیے اور سفر نامہ اور آپ بيتی لكھنے كے لیے بھی تين زبانوں انگريزی، اردو اور فارسی كا ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے كہاكہ پاكستان كے ہنرمند حضرات ۱۰ اكتوبر تك اپنے آثار كو پاكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر ہاوسز میں بھيج سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول میں ممتاز افراد كو مشہد مقدس میں امام رضا ﴿ع﴾ كی زيارت كے لیے بھيجا جائے گا۔ عباسی نے امام رضا﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے پاكستان میں پروگراموں كے بارے میں كہا كہ امام رضا ﴿ع﴾ كے فيسٹيول كے انعقاد كے علاوہ حضرت معصومہ ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر ہاوس میں ايك شاندار جشن منايا جائے گا۔
۳۰۳۳۶۹