آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی:شوق شہادت اور سادہ زندگی گزارنا علمائے شيعہ كا طرہ اميتاز ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی:شوق شہادت اور سادہ زندگی گزارنا علمائے شيعہ كا طرہ اميتاز ہے

سياسی گروپ": آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ايران كے "Public Prosecutor " سے ملاقات میں شوق شہادت اور سادہ زندگی گزارنےكو علمائے شيعہ كا طرہ اميتازقرار ديا ہے
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ايران كے Public Prosecutor حجۃ الاسلام و المسلمين دری نجف آبادی سے ملاقات میں كہا كہ علماء كے درميان شيخ بھائی كا مقام بہت بلند ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ علماء كا ہميشہ ائمہ معصومين سے ارتباط رہا ہے۔اور سادہ زندگی گزارنا ،امام زمانہ سے ارتباط اور شوق شہادت، علمائے شيعہ كی ممتاز خصوصيات میں سے ہیں۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ مذہب تشيع شيخ بھائی كے دور میں سركاری ہوا تھا۔ اور انھوں نے اس كام میں بہت اہم كردار ادا كيا تھا۔ اس كے علاوہ شيخ طوسی، محقق كركی جيسے ديگر علمائے نے تشيع كورائج كرنے كے لیے بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
304587