بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے شيعہ نيوز سےنقل كيا ہے كہ بايرن، برمن، ميندرزاكسن، نوردھاين، اور ستفالن كے صوبائی ثقافتی وزراء نےسكولوں كے نصاب میں اس كتاب كوشامل كرنے كی اجازت دی ہوئی ہے۔ كتاب"سفير" مڈل سكول كے طلباء كےلیے جو ۱۵ ابواب پر مشتمل ہے اور اس كتاب میں اصول دين، پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے حالات زندگی، تاريخ قرآن، بچوں كےحقوق اور اسلام كی نظر میں سماجی ذمہ داريوں كو بيان كيا گيا ہے۔ اس كے علاوہ ہائی سكول كےطلباء كے لیے بھی ايك اسلامی كتاب كی اشاعت كی جا رہی ہے۔
303966