بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے اردنی روزنامہ " العز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اپنے عاشقانہ اشعار میں قرآنی آيات سے استفادہ كرنے والے اردنی شاعر " اسلام سمحان" كی عدم موجودگی میں اس پر كيس كا آغاز ہو چكا ہے۔ اخبارات اور پبليكشيز كے ادارے نے اس كے اس اقدام كو دين اسلام كی توھين قرار ديا ہے ورد پبليشرز نے سمحان كے " شاقة الظل" نامی شعروں كے ديوان كی اشاعت كی ہے۔ اردن كے مفتی اور جج نے اس شاعر كے اس اقدام پر اسے كافر قرار ديا ہے۔ مذكورہ رپورٹ كے مطابق یہ شاعر تھائی لينڈ فرار كر گيا ہے۔
304896