كرغستان میں مسلمان خواتين كا مشہور ادارہ " متكلم"

IQNA

كرغستان میں مسلمان خواتين كا مشہور ادارہ " متكلم"

سياسی گروپ: كرغستان كے اسلامی مراكز میں سے ايك مشہور ادارہ " متكلم" ہے جو اسلامی اور ثقافتی سرگرميوں میں خواتين كی راہنمائی میں پيش پيش ھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق اس ادارے كی ترجمان خانم جمال قيزی اس ملك كی اسلامی يونيورسٹی اور قومی يونيورسٹی كی تعليم يافتہ ہیں یہ ادارہ آٹھ سال قبل معرض وجود میں آيا جو مختلف اسلامی، ثقافتی امور كی انجام دہی بالخصوص اسلامی كتب كی نشرواشاعت اور كرغستانی خواتين كے مسائل جيسے مسئلہ حجاب ہے پر خصوصی كام كر رہا ہے۔ اس ادارے كے تحت روزنامہ نور اسلام، مجلات ،مذہبی كتب اور يتيم خانے وغيرہ كام كر رہے ہیں۔
295958