ابو حامد محمد غزالی كی زندگی اور تاليفات پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ابو حامد محمد غزالی كی زندگی اور تاليفات پر سيمينار كا انعقاد

گرازش گروپ: مركز مطالعات فرہنگ و تمدن ايران اور قومی يونيكوكميشن كی طرف سے دسمبر ۲۰۰۸ء میں ابو حامد محمد غزالی كی زندگی اور تاليفات پر سيمينار كا تہران میں انعقاد كيا جائے گا۔

سيمينار كے عناوين (۱)غزالی كی زندگی كے فكری اور تاريخی پہلو
(۲)غزالی كا خاندان (۳) غزالی كے زمانہ میں اہل سنت كا فكری نظام (۴) غزالی اور عقلی علوم (۵)غزالی اور سياسی فقہ(۶)غزالی اور اخلاق و تعليم (۷)غزالی اور عرفان (۸) غزالی كی تاليفات وغيرہ
مندرجہ بالا عناوين پر مضامين لكھ كر اس سيمينار كی انتظامیہ كو ارسال كیے جا سكتے ہیں۔ (ایڈريس: تہران، خيابان وليعصر(ع)زرتشت۴ غربی، شمارہ ۷۶)
غزالی كون ہے؟ امام ابوحامد غزالی كا(۴۵۰ھ ق۔ ۵۰۵ ھ ق) بلاشك و شبہ پانچویں صدی كےبزرگان دين میں شمار ہوتا ہے اسكے چاہنے والے اور اسكے افكار كو رد كرنے والے گزشتہ دور سے اب تك موجود ہیں جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے كہ وہ ايك مسلمان مفكر تھا اور اس كی زندگی مختلف نشيب و فراز سے لبريز ہے۔ اس كی تاليفات مختلف موضوعات كو شامل ہیں جن میں سے فقہ ، اصول، تفسير ، عقائد، منطق ،فلسفہ، سياست، قدرت، اخلاق، تعليم و تربيت، عرفان و تصوف، ہنر وغيرہ ۔
306537