آيت اللہ گلپائيگانی: پردے كی تہذيب كو معاشرے میں عام كيا جائے

IQNA

آيت اللہ گلپائيگانی: پردے كی تہذيب كو معاشرے میں عام كيا جائے

اعزازی خبر نگار: آيت صافی گلپائيگانی نے كہا كہ پردے كی تہذيب كو عام كيا جائے بالخصوص ايرانی خواتين كا چادر پہننا باعث فخر ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مرجع تقليد آيت صافی گلپائيگانی نے بابل يونيورسٹی میں حجاب سيمينار كی انتظامیہ سے ملاقات میں فرمايا كہ مسلمان خواتين چودہ سو سال سے چادر اور پردے میں بہترين زندگی گزاری رہی ہیں۔انھوں نے پردے كی حفاظت كو امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كا مظہر قرار ديا اور كہا كہ جب خواتين پردے میں گھر سے باہر آتی ہیں تو در حقيقت وہ جہاد كرتی ہیں۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے سياہ چادر كی تعريف كی اور كہا كہ ايك ہی رنگ كی چادر پہننا حائز اہميت ہے۔ انھوں نے مغرب كی طرف سے اسلامی معاشرے میں پردے كی تہذيب كو محو كرنے كے تاريخی منصوبے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ برطانیہ كے ايك سابقہ وزير اعظم نے اپنی ايك تقرير میں كہا تھا كہ جب تك اسلامی معاشرے میں كعبہ ، قرآن اور حجاب موجود ہے ہم دنيا پر اپنا سكہ نہیں جما سكتے۔ انھوں نے كہا كہ مغرب میں پست ترين تہذيب موجود ہے اور ہم اس كو قطعا قبول نہیں كر سكتے اور جو لوگ ہمیں آزادی اور بے راہ روی كی دعوت ديتے ہیں وہ گويا ہماری حقيقی تہذيب كا جنازہ نكالنا چاہتے ہیں۔
306620