باكو میں دين اور اخلاق كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

باكو میں دين اور اخلاق كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: اساتذہ، محققين، مولفين اور ماہرين كی شركت سے دين اور اخلاق كے موضوع پر سيمينار آذربائيجان كے دارالحكومت باكو كے " گونش" ہال میں منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق ، جمہوریہ آذربائيجان میں اسلامی جمہوریہ ايرا ن كے كلچر ہاوس كی جانب سے اس ايك روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد دين كے بارے میں محققين اور مولفين كے افكار كا اظہار ہے۔ اس سيمينار میں شركت كرنےوالوں كی جانب سے پيش كردہ ۱۹ مقالوں میں سے مكتب اسلام میں اخلاق كی اہميت اور آئمہ معصومين (ع) كی عملی سيرت كےبارے میں سات مقالوں كا انتخاب كيا گيا۔ اس رپورٹ كے مطابق باكو میں ايرانی كلچر ہاوس نے اس سيمينار میں پيش ہونے والے تمام مقالوں كو كتابی شكل میں لانے كا فيصلہ كيا ہے۔
302120